Ashraf Gill | Review | چلو اک ساتھ چلتے ہیں

عنوان کتاب:چلو اک ساتھ چلتے ہیں

شاعر: اشرف گل

مجموعہ: اردو غزلیات

ناشر: کانٹی نینٹل سٹار پبلیشرز، اردو بازار لاہور

قیمت:200 روپے

صفحات: 246

امریکہ میں مقیم معروف اردو و پنجابی شاعر اشرف گل کی اس خوبصورت کتاب میں اردو غزلیات کو شائع کیا گیا ہے۔ اشرف گل پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے بے شمار اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔  انہیں موسیقی سے بھی خاصا انس ہے اور اس میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس کتاب کا انتساب انہوں نے پیارے اور ہونہار بچوں ایاز گل، شیراز گل، ڈاکٹر زقیہ گل، فراز گل، انس گل، معاذ گل اور ادریس گل کے نام کیا ہے۔ کتاب کی اشاعت بہت خوبصورت اور مجلد ہے۔ امپورٹڈ کاغذ، آفسٹ طباعت کے ساتھ یہ کتاب مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہے۔ اظہر جاوید، اخلاق عاطف اور سلطان کھاروی کے تقریظات سے مزین اس کتاب سے احباب کے لیے نمونہ کلام پیش ہے۔

راز دل میں چھپا لیے کتنے

درد اندر بسا لیے کتنے

بجھ گیا دل بس اب اندھیرا ہے

زخم چاہے اجالیے کتنے

میں نے اشرف خلوص و خدمت میں

روگ خود کو لگا لیے کتنے

شاعر جناب اشرف گل سے رابطہ کی سبیلیں درج ذیل ہیں۔

فون نمبر: 559 237 3126

ای میل: ashgill88@aol.com

Viewers: 897
Share