طارق شریف زیدی کو شریف اکیڈمی کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا

 طارق شریف زید ی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے. شریف اکیڈمی جرمنی میں ان کی دلچسپی کے پیشِ نظر حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈ لٹریری اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے فیصلے کے مطابق چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے طارق شریف زیدی کو شریف اکیڈمی جرمنی کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پنجاب نامزدکیا ہے اورانہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اکیڈمی کے منشور کے مطابق پنجاب میں علم وادب کے فروغ اور خاص طور پر اکیڈمی کی کارکردگی کو میڈ یا میں ہائی لائیٹ کرنے کیلئے طارق شریف زیدی اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گے۔ان کی شریف اکیڈمی میں نامزدگی پر تما م ڈائریکٹرز اور پاکستان ٹیم نے طارق شریف زیدی کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکباددی ہے۔

Viewers: 1113
Share