آکولہ مہاراشٹرا میں ’’ایک شام عزیز بلگامی کے نام‘‘

آکولہ ۔مہاراشٹرا،۱۷؍جنوری،۲۰۱۳ء ؁(شاکر ہارونی آکولہ)۔۔۔ جمعیت القریش، آکولہ ا ور ادارۂ ادبِ اِسلامی ،آکولہ کے اشتراک سے بروز ہفتہ مورخہ ۱۲؍جنوری،۲۰۱۳ء ؁ شب ۹ بجے شہر آکولہ مہاراشٹراکے آبا صاحب کھیڈ کر ہال( نزد رام داس پیٹھ پولیس آکولہ) میں ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا اور اِسے ملک کے معروف شاعر عزیز بلگامی(بنگلور) سے منسوب کیا گیا۔’’شامِ عزیز مشاعرے‘‘ میں اقبال خلشؔ آکوٹ،منان فرازؔ جبلپور،انس نبیل کھام گاؤں،شکیل نصیرآبادی اور شاکر ہارونی آکولہ نے بھی اپنے کلام سے نوازا۔ برہان پور کے مشہور شاعر جناب شکیل اصغر برہان پوری نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔عزیز بلگامی صاحب کو بار بار سنا گیا۔شہر آکولہ اوراطراف و اکناف کے علاقوں سے عزیز نوازوں کی کثیر تعداد نے اِس مشاعرے کو اپنی شریک سے رونق بخشی او ر اپنے ذوقِ اِسلامی ادب کی تکمیل فرمائی۔مشاعرے کی صدارت بھی جناب عزیز الدین عزیز بلگامی نے ہی فرمائی ۔ اِس شام کے روح رواں جنا ب مبین الرحمٰن چودھری صاحب نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ شب ایک بجے ’’شامِ عزیز‘‘ اختتام پذیر ہوئی۔
Viewers: 1043
Share