شاعر طارق محمود طارق لاہور میں انتقال کر گئے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز شاعر جناب طارق محمود طارق آج 29جنوری کو لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں دن ایک بجے انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصہ تک کینسر جیسے موذی مرض سے نبردآزما رہے۔ ایک ماہ قبل علاج کی غرض سے سعودیہ سے پاکستان منتقل ہوئے تھے اور شیخ زید ہسپتال میں ایڈمٹ رہے۔ ان کا آبائی شہر راولپنڈی ہے جہاں انہیں دفن کیا جائے گا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ادارہ اردو سخن ڈاٹ کام ان کے جنت میں درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کا طالب ہے۔

Viewers: 805
Share