بریلی انڈیا میں جشنِ ڈاکٹر آصف بریلوی اور عظیم الشان مشاعرہ

۔فرزانہ فرحت کو ’’سد بھاونا ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا
( حفیظ شمسی ۔سیکریٹری آل انڈیا سد بھاونا نرمان منچ)
25فروری2013کوALL INDIA SADHBHAW NIRMAN MANCHکی جانب سے راٹری کلب انٹرنیشنل ہال بریلی انڈیا میں جشنِ ڈاکٹر آصف بریلوی اور عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا۔جس میں لنڈن میں مقیم شاعرہ فرزانہ فرحت کو انکی ادبی علمی خدمات اور انکی شاعری پر ALL INDIA SADHBHAW NIRMAN MANCHکی جانب سے ’’سد بھاونا ایوارڈ 2013‘‘ سے نوازا گیا۔فرزانہ فرحت جوکہ لندن میں مقیم ہیں علمی ادبی حلقوں میں اپنا مقام رکھتی ہیں ۔انڈیا کے مختلف ادبی جرائد میں انکا کلام شائع ہوتا ہے۔انکے دو مجموعہ کلام ’’بدلتی شام کے سائے ‘‘ اور ’’خواب خواب زندگی ‘‘ شائع ہوکر شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں ۔2010میں انہیں شریف اکیڈمی جرمنی کا ڈائریکٹر لندن نامزد کیا گیا ۔انہوں نے اکیڈمی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور اکیڈمی کا پیغام پہونچانے کی غرض سے پیرس، پاکستان اور جرمنی کا دورہ کیا ۔انٹرنیشنل انٹلکچوئل پیس اکیڈمی ۔انڈیاکی جانب سے امن کے موضوع پر انکی شاعری اور ادبی ،علمی خدمات کے اعتراف میں انہیں انٹرنیشنل انٹلکچوئل پیس اکیڈمی کا صدر برائے یو۔کے نامزد کیا گیا۔تنظیم کے سربراہ ایم۔حارث نے فرزانہ فرحت کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ۔ڈاکٹر آصف بریلوی نیانہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرزانہ فرحت کی امن پر شاعری اردو ادب کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ لندن میں مقینم پہلی خاتون ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پروگرام کی صدارت ریاستی صدر رادحا رانی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ضلع میجسٹرٹ دیوندر تھے۔جشنِ ڈاکٹر آصف بریلوی تاریخی نوعیت کا پروگرام تھا۔آخر میں تنظیم کے سربراہ ایم ۔حارث نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Viewers: 863
Share