معروف شاعر خالد احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔

ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں

عقیل عباس جعفری سے۔ اس خوب صورت شعر اور ایسے ان گنت اشعار، شعری مجموعوں کے خالق روزنامہ نوائے وقت کے کالم نگار جناب خالد احمد آج شب کی اولین ساعتوں میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ . راجعون. خالد احمد 9 جون 1943 کو لکھنئو میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے لاہور میں اقامت اختیار کی ۔۔ شعری مجموعوں میں تشبیب، ایک مٹھی ہوا، ہتھیلیوں پہ چراغ، پہلی صدا پرندوں کی، دراز پلکوں کے سائے سائے اور نم گرفتہ جبکہ نثری مجموعوں میں لمحہ لمحہ اور بین السطور کے نام شامل ہیں ۔۔۔ وہ ایک علمی اور ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے اور خدیجہ مستور ، ہاجرہ مسرور اور توصیف احمد خان کے بھائی تھے ۔۔۔۔


Viewers: 1282
Share