تاج گل کے ساتھ بزمِ راز کا پروگرام ۔۔۔ کچاری۔۔۔

خان پور :۔ (مجاہد جتوئی)ٖڈرامے اور فلم کو انقلاب کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔ فلم اور ڈرامے کا مقصد صرف تفریح نہیں مسائل کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل بھی ڈرامے اور فلم کے ذریعے پیش کیے جا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار خان پور سے تعلق رکھنے والے اسٹیج اور فلم کے اداکار تاج گل خان کے اعزاز میں بزم راز کی کچاری میں کیا گیا ۔اس موقع پرجام عامر بھایا نے کہا کہ میں نے اپنی کہانیوں میں جب بھی کوئی جذباتی منظر تحریر کیا ہے اس وقت تاج گل خان کی اداکاری کو سامنے رکھا ہے ارشد ہاشمی نے کہا ملکی سطح پر ہونے والے این جی اوز کے اجتماعات میں ہم تاج گل خان کی اداکاری کی نقل کر کے داد پاتے رہے ہیں ۔سید اظہر بخاری نے کہا کہ تاج گل کے ساتھ ہماری 30برس کی فنی رفاقت ہے ہم نے اسے بہترین انسان اور بہترین فنکار پایا ہے ،مجاہد جتوئی نے کہا تاج گل خان نے اپنی اداکاری اور مکالموں کے ذریعے ہمیشہ مثبت پیغام دیا ہے اور مسئلے کی درست نشاندہی کی ہے ۔سعیدشباب نے تاج گل خان کی زندگی اور فن پر مقالہ پیش کیا جس میں بتایا کہ تاج گل خان نے اپنے کردار کے ساتھ ہمیشہ انصاف کیا ہے اور اسکی اداکاری میں ایک مثبت اور مؤثر پیغام ہوتا ہے ۔کالم نگار حبیب اللہ خیال نے بتایا کہْ خان پورکے تمام فنکاروں نے ملکی اور غیر ملکی سطح تک اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔ ان تما م فنکاروں میں تاج گل خان کا نام زیادہ روشن ہے اس میں ان کی خوبصورت شخصیت کا بھی دخل ہے ۔ایم یوسف وحید نے اپنی گفتگو میں تاج گل خان کی شخصیت اور فن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔اسٹیج سیکرٹری مرزا حبیب الرحمٰن نے سرائیکی وسیب کے فلم اور ڈرامہ کے فنکاروں میں تاج گل خان کے مقام مرتبہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں سرائیکی وسیب کا ’’ثقافتی ‘‘ سفیر قرار دیا ۔براڈ کاسٹر قاضی راحت نے کہا کہ تاج گل خان کی اداکاری کی طرح اس کی ڈائیلاگ ڈلیوری بھی زبردست ہوتی ہے جس سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے بزم راز کی اس ’’کچاری ‘‘ میں تلاوت کلام پاک نازک حسین بھٹی فریدی ، نعت جام عامر بھایا نے پیش کی ۔صدارتی پینل میں سعید شباب اور حبیب اللہ خیال شامل تھے ۔پروگرام کے شر کاء میں قاضی راحت ،جام عامر بھایا ،مجاہد جتوئی ،امیر عباس ہاشمی ،عبدالحق حقانی ،جمشید احمد دھریجہ ،نازک حسین فریدی ،رئیس محمد صدیق ،ولید ملک ، مرزا حبیب الرحمٰن ،عابد اقبال جتوئی ،جام غلام یٰسین ،محمدارشد ہاشمی ،ڈاکٹر محمدابراہیم دین پور ی ،ایم یوسف وحید ،حبیب اللہ خیال ۔محمد اسدحبیب ،گلوکار اظہار عباس ، سعید شباب ،محمد ندیم گل ، ظفر اقبال جتوئی ،عامر رسول ،سکندر حیات ،فیصل عزیز ، اللہ نواز ڈاہر ، محمدآصف ،سجاد اللہ شاہین ، سردار فیصل لبانہ ،محمدعامر رسول لبانہ،سعید احمد ،محمد نعیم ، شاہد اقبال جتوئی ،شہنواز خان لبانہ ، محمد عمران بھٹی ،پروفیسر کلید عمر ،سید اظہر بخاری ، سید زاہد نقوی،سعید ثروت ، عبدالرحمٰن ،عفان خان ،سہیل احمد خان رند ، شاہدہ پروین ،رضیہ بیگم ، بانو پروین ، عبدالرشید ، عاشق مسیح ، رانا محمد اصغر ، شاہد محمود خان ،عبداللہ بلوچ اوردیگر بہت سے لوگ شامل تھے ۔
Viewers: 974
Share