شاہجہاں بیگم گوہر کرنولی کو ایم فل کی ڈگری

کرنول۔ شاہجہاں بیگم گوہر کرنولی کوسنٹرل یونیورسٹی آف حیدر آبادسے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ شاہجہاں گوہر نے’’ محسن جلگانوی بحیثیت شاعر‘‘ پر یہ ریسرچ کیا۔ شاہجہاں بیگم گوہر نے ڈاکٹر عرشیہ جبین اسوسیٹ شعبۂ اردو سنٹرل یونیور سٹی آف حیدر آباد کی نگرانی میں تحقیق مقالہ پر کام کیا۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر محسن جلگانوی روزنامہ اعتماد کے ادبی ایڈیشن ’’اوراقِ ادب‘‘ کے سب ایڈیٹر ہیں۔ایم فل کی ڈگری ملنے پر شاہجہاں گوہر کو پروفیسر مظفر شہمیری‘ ڈاکٹر عرشیہ جبین‘ ماہنامہ بزم آئینہ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر قیسی قمر نگری کے علاوہ مدیر جاوید اقبال‘ پبلیشر ایس کے قادری نے دلی مبارکباد پیش کی۔

Viewers: 1497
Share