اٹلی میں چوتھا سالانہ اردو ادب سمینار اور مشاعرہ

(نمائندہ خصوصی)مجلسِ مسیحی مصنفین جنوبی ایشیا ( ساکواہ، اٹلی) کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ اردو ادب سمینار اور مشاعرہ جولائی ۱۴ ) (14 بروز اتوار ، ۳ ۲۰۱ ؁ ) 2013 (۔ اٹلی کے شہر بیرگمو((Bergamoمیں بوقت دوبجے دو پہر بمقام: “Casa del Giovan gavazzeni 13, Bergamo,Italy. a Vi منعقد ہو رہا ہے جس میں’’ مسیحی مسلم رابطہ وقت کی اہم ضرورت‘‘ کے موضوع پر اظہارِ خیال جناب محمود اصغر چوئدری( ڈائریکٹر CGIL)،ایڈیٹر جذبہ انٹرنیشنل کریں گے دوسرے سیشن میں محترمہ شازیہ نورین کے مجموعہ ، کلام ’’ فصیل ِ جبر‘‘ کی تقریب رونمائی ہو گی جس کے مہمانانِ گرامی: ڈاکٹر فاطمہ حسن(پاکستان) ،جناب سرفراز تبسم(سپین)جبکہ صدارت زکریا غوری (پاکستان)کریں گے۔
بوقت چاربجے دو پہرتیسرا سیشن میں “بین الاقوامی اردو اور پنجابی مشاعرہ” ہو گا جس کی صدارت جناب جیم فے غوری کریں گے اور مہمانِ خصوصی جناب اسحاق ساجد(جرمنی) ہوں گے
پروگرام کے سٹیج سکیرٹری : جناب عمانوائیل نذیر مانیؔ ،جناب رضا شاہ ،محترمہ شازیہ نورینؔ ہوں گے.
مشاعرے کے چند شرکاء کے اسمِ گرامی یہ ہیں شرکا: جناب رضا شاہ ،جناب نصیر احمد ملک ،جناب سرفراز تبسمؔ (سپین) ،جناب سرور بھٹی، محترمہ شازیہ نورین، جناب یوسف رندؔ ، جناب عمانوائیل نذیر مانی ، جناب جیم فے غوری،جناب محمود اصغر چوئدری، جناب اسحاق ساجدؔ (جرمنی) کے علاوہ اور بہت سے شعراء شرکت کریں گے.

Viewers: 942
Share