معروف کالم نگار و ادیب عطاء الحق قاسمی کی سترھویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

دبئی (حسیب اعجاز عاشر) عطاء الحق قاسمی کی سترھویں سالگرہ کے حوا لے دبئی کی معروف کاروباری،سماجی اور سیاسی شخصیت افتخار بٹ نے ایک پُرتپاک اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا،عطاء الحق قاسمی کالم نگاری اور شاعر و ادب میں کسی تعارف کے محتاج نہیں،پاکستان کے کئی بڑے اخبارات سے وابستہ رہے ہیں،انکے موضوعات سوشل ، سوسائٹی اور اانٹی ڈکٹیٹر شپ کسی بھی طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کے لئے کشش کا سامان رکھتے ہیں،،دوسرے کالم نویسوں کے مقابلے میں انکا منفرد ہلکا پھلکا طنزومزاح قارئین کو اپنی جانب راغب کئے رکھتاہے،انکے مجموعہ کالم ’’کالم تمام‘‘، ’’شہر گوشیاں‘‘، ’’ہسنارونا منع ہے‘‘ اور کئی دیگرمقبول عام ہیں،انکے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں ’’خواجہ اینڈ سنز‘‘، ’’شب دیگ‘‘ اور ’’شیدا ٹلی‘‘بے حد پسند کئے گئے۔’’شوقِ آوارگی‘‘ انکا سفرنامہ قارئین کے لئے کسی انمول تحفہ سے کم نہیں،عطاء الحق قاسمی ناروے اور تھائی لینڈ میں سفیرِ پاکستان کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں، خطاب کرتے ہوئے عطاء الحق قاسمی نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے شاندار اور پرتکلف تقریب کے انعقاد پر افتخار بٹ،چوہدری نورالحسن تنویر ،عبدالوحیدپال، چوہدری الطاف اور انکے رفقاء کار کا شکریہ ادا کیا۔چوہدری نورالحسن تنویر، افتخار بٹ،جاوید ملک،ظہورالاسلام جاوید،طاہر منیر طاہر،چوہدری شفیع نے اپنے طبات میں عطاء الحق قاسمی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

Viewers: 1014
Share