غریب طلباء میں نوٹ بکس کی تقسیم

علم سے ہی ترقی ممکن ہے ۔ علم حاصل کرنے سے عزت ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سکریٹری و کرسپانڈنٹ آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول عزیز راہی نے منعقدہ ایک پروگرام میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا میں بہت پیچھے نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ ہم تعلیم کی طرف راغب نہیں ہو رہے ہیں۔ آج کے دور میں اگر علم حاصل نہ کیا جائے تو ہماری پہچان نہیں رہے گی ۔ بعدازاں جاوید اقبا ل جامعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اسلام میں پہلے ہی علم حاصل کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم علم حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔بعدازاں ماہانہ بزم آئینہ پبلیشر جناب سید قدرت اللہ قادری نے طلباء سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ آج کے اس مسابقتی دور میں اگر کو ئی علم حاصل کرے بغیر رہتا ہے تو وہ دنیا میں گردو غبار بن کر رہتاہے۔ انہوں نے اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ علم دلوائیں۔اس موقع پر 100غریب طلباء میں نوٹ بکس تقسیم کئے گئے۔پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک و نعت شریف سے ہوااس پروگرام میں محبوب باشاہ ، شیخ لاوہ غیر تدریسی عملہ شریک رہا۔

Viewers: 1001
Share