نام کتاب: ممکن
شاعر: سحرتاب رومانی
ترتیب: علی زبیر، کاشف حسین غائر
صفحات: 155
قیمت: 250 روپے
ناشر: علی زبیر پبلیکیشنز۔ کراچی فون: 03008202093
سحرتاب رومانی اردو ادب کے معروف شاعر ہیں۔ لہجہ اور آہنگ پختہ کار ہے۔ خوبصورت شاعری سے مزین ان کا مجموعہ کلام ۔۔۔۔ ممکن ۔۔۔۔ بہت سی خوبیوں کا حامل ہے۔ اس میں غزلیں اور نظمیں شائع کی گئی ہیں۔ بطور نمونہ چند اشعار درج ذیل ہیں
بجھے چراغ سے مہتاب دیکھ سکتا ہوں
میں اپنے خواب میں یہ خواب دیکھ سکتا ہوں
**
مجھے وہ نور میسر ہے جس سے دیر تلک
میں اپنی شب کو سحرتاب دیکھ سکتا ہوں
**
جب نظر آئے گی سحر منزل
گرد راتوں کی جھاڑ دوں گا میں
**
روشِ دنیا بدلتی ہی نہیں ہے
ہمارے ساتھ چلتی ہی نہیں ہے
فقط بڑھتی ہے دل کی اضطرابی
کوئی حسرت نکلتی ہی نہیں ہے
***
Viewers: 2018
بہت مختصر اور جامع تبصرہ ہے!