ماہنامہ بزم آئینہ کرنول کے خصوصی شمارہ کی رسم اجرأ

دفتر بزم اُردو، کرنول میں آج مدیر اعلیٰ ڈاکٹر قیسی قمرنگری اور اصغری ساجدہ بیگم میر معلمہ آئیڈیل انگلش اسکول، کرنول کی نگرانی میں ماہنامہ بزم آئینہ کے خصوصی شمارہ کی رسم اجرا عمل میں آئی۔ اس موقع پر مدیر اعلیٰ نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں سے کامیابی کے آسمان کو چومتا بزم آئینہ اُردو دنیا میں ایک منفرد مقام بنا چکا ہے۔ اس شمارہ میں عوام کی خواہش کے مطابق متحد آندھرا کی تائید میں نثر ونظم پر مشتمل تخلیقات شامل کئے گئے ہیں۔ جس میں بزم اُردو کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مشاعرہ کی مکمل روئیداد بھی شامل ہے۔ اس شمارہ سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر9912788376 پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر جامعہ قمر الہدیٰ کے ناظم اعلیٰ سید مبشر پاشاہ قادری ، رکن بزم اردو سوداگر ایوب کے علاوہ یس کے قادری بھی موجود تھے۔

Viewers: 856
Share