جہان پاکستان کے میگزین ایڈیٹر نعیم ابرارپر مقالہ

شاعر، ادیب ،صحافی اور روزنامہ جہان پاکستان کے ایڈیٹر میگزین نعیم ابرار (رازی فاروقی) کی شاعری پرحال ہی میں لاہور یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے طالب علم جواد علی نے اپنا ایم اے کا مقالہ تحریر کیا ہے۔جس کا عنوان ہے’’نعیم ابرار کی شاعری کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ اس میں نعیم ابرار کی شاعری کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔تحقیق کے نگران ڈاکٹر عبدالکریم خالد تھے اور خارجی ممتحن نثار ترابی تھے۔واضح رہے کہ نعیم ابرار وزنامہ جنگ اور ایکسپریس کے نیوز ایڈیٹر اور ہفت روزہ اخبارِ جہاں کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ان کے تین شعری مجموعے’’دھوپ الاؤ‘‘(نظمیں ،غزلیں)،ریگستان میں دوپہر (نثری نظمیں)اور رم جھم گاؤ (بچوں کی نظمیں) ان کے دورِ طالبعلمی میں شائع ہو چکی ہیں۔جبکہ طنزیہ و مزاحیہ مضامین پر مشتمل ان کی کتاب ’’داؤپیچ‘‘ 2003ء میں شائع ہو کرداد حاصل کر چکی ہے۔وہ درجنوں کتب اور مضامین کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کے ساتھ سینکڑوں طبع زادمضامین اور فیچرز لکھ چکے ہیں۔
Viewers: 1499
Share