تبسم فریدی کا سانحہ ارتحال اردو صحافت کے لئے عظیم نقصان

مدیر نظام آباد مارننگ ٹائمز کی خدمات کو اردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کا خراج
نظام آباد 18اکٹوبر( پریس نوٹ ای میل) شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی مدیر روزنامہ ’’ نظام آباد مارننگ ٹائمز‘‘ کا انتقال پر ملال اردو صحافت خاص طور سے چھوٹے اردو اخبارات کے لئے ایک نقصان عظیم ہے۔ وہ قدیم اور جدید صحافت کے سنگ میل تھے۔ 17اکتوبر بروز جمعرات مختصر سی علالت کے بعد ان کا نظام آباد میں انتقال ہوگیا۔ جس پر اردو کے صحافتی و ادبی حلقوں‘سماجی و فلاحی تنظیموں ‘محبان اردو اور اردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔ اردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کے سر پرست ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی و ڈاکٹر محمد ناظم علی ‘اور اراکین محمد عبدالعزیز‘محمد عبدالبصیر اور دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم الحاج تبسم فریدی صاحب کی حیات ایک جہد کار کی تھی ان کا نام غلام فرید الدین خان تھا۔
Viewers: 1171
Share