علی افتخار جعفری انتقال کر گئے

aaa(عقیل عباس جعفری سے) اردو کے ادبی حلقوں میں یہ خبر دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ معروف شاعر علی افتخار جعفری چند ماہ تک بستر علالت پر رہنے کے بعد 9 فروری 2014 ء کو خالق حقیقی سے جاملے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ وہ 2 اگست 1969ءکو پیدا ہوئے تھے ۔ وہ پنجاب پولیس مین ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز تھے اور چند ماہ پیشتر ہی سوڈان میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دے کر وطن واپس لوٹے تھے ۔ ستمبر 2013ء میں وہ ایک معمولی آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے لیکن آپریشن میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث کوما میں چلے گئے ۔ اس کے بعد وہ ہوش میں نہ آسکے اور پانچ ماہ کی اذیت ناک تکلیف کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ علی افتخار جعفری اپنے آبائی قبرستان فردوسیہ نزد کاہنہ نو میں سپرد خاک کیے گئے ۔ ان کا شعری مجموعہ مٹی ملے خواب کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکا ہے ۔

 

Viewers: 1449
Share