معروف شاعر شمیم فاروقی ہم میں نہیں رہے

(نعیم رضوان سے) انڈیا کے شاعر شمیم فاروقی انتقال کر گئے ہیں۔ شمیم فاروقی صاحب کا پورا نام سید محمد shamim-farooqiشمیم احمد ھے ۔ آپ کے والد کا نام سید قاسم الدین احمد ھے ۔ آپ بٹھو شریف گیا میں 25 دسمبر 1943ء کو پیدا ھوئے ۔ آپ نے اردو میں ایم اے کیا ۔ 1969ء میں آپ آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ منسلک ھو گئے ۔ آپ آل انڈیا ریڈیو کے معروف براڈ کاسٹر تھے ۔ دوردرشن پروگرام سے بھی منسلک رھے ۔ آپ نے آل انڈیا ریڈیو سے ایک گھنٹے روزانہ کا اردو پروگرام شروع کیا ۔ آپ نے 1960 سے باقاعدہ غزلیں اور نظمیں لکھنے کی طرف توجہ دی آپ کا کلام موقر جرائد میں چھپتا رھا ھے ۔ آپ کی ادبی خدمات پر آپ کو بہت سے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ بہت عرصہ پہلے آپ کا کلام ” ذائقہ میرے لہو کا ” کے نام سے چھپ چکا ھے آپ قومی اور عالمی سطح کے بہت سے مشاعروں میں شرکت کرتے رھے ھیں
Viewers: 2326
Share