Urwa Niazi | عروہ نیازی کی جہتِ فکر ۔۔۔۔ کمیٹی

عروہ نیازی ای میل: muskannzahra87@gmail.com کمیٹی ہما رے ہاں دو طرح کی کمیٹی پا ئی جاتی ہے ایک وہ جو ڈالی جاتی ہے دوسری وہ جوبنا ئی جا تی ہے۔ […]

عروہ نیازی
ای میل: muskannzahra87@gmail.com

کمیٹی

ہما رے ہاں دو طرح کی کمیٹی پا ئی جاتی ہے ایک وہ جو ڈالی جاتی ہے دوسری وہ جوبنا ئی جا تی ہے۔
جو ڈالی جاتی ہے وہ وہ کنیٹی ہے جس کا رواج زیا دہ تر ہما ری خواتین میں پایا جا تا ہے۔وہ اپنے پیسوں کے بچا ئو کے لئے کمیٹی ڈالٹی ہیں گھر میں کچھ نیا لینا ہو اسی کمیٹی کا سہا را لیا جاتا ہے۔
نئی واشنگ مشین لینی ہے کمیٹی ڈال لو
نیا اوون لینا ہے کمیٹی ڈال لو
نئی با ئک گھر میں لانی ہے کمیٹی ڈال لو
گھر بنوانا ہے کمیٹی ڈال لو
بیٹے بیٹی کی شادی کرنی ہے کمیٹی ڈال لو۔
مطلب ہر مشکل میں یہی کمیٹی ہما را ساتھ دیتی ہے۔
چلیں یہ تو وہ کمیٹی ہے جو ہمارا ساتھ دیتی ہے۔لیکن دوسرے والی کمیٹی وہ کمیٹی ہے جو حکمرانوں کا ساتھ دیتی ہے ہر مشکل میں ان کے کام آ تی ہے۔کو ئی بھی مشکل آن پڑے وہ کمیٹی بنا دیتے ہیں۔
کہیں دھما کہ ہو جائے کمیٹی بنا لو
قتل ہو جائیں کمیٹی بنا لو
دھاندھلی ہو جائے کمیٹی بنا لو
سکول میں ۵۰۰ بچوں کا قتل ہو جائے کمیٹی بنا لو
کراچی میں پندرہ سو جانیں چلی جائیں کمیٹی بنا لو
اور پھر آرام سے اپنے محلا ت میں بیٹھ کر اس بے وقوف قوم کا تما شہ دیکھو جو کمیٹی کے پیچھے لگ گئی ہے

Viewers: 2462
Share