Dr. Safina | نظم۔۔۔۔ سورج کی سہیلی

ڈاکٹر سفینہ شعبہ اردو۔ دہلی یونیورسٹی۔ 110007۔ فون: 9136437866 سورج کی سہیلی وہ پھول چہرہ کھلا کھلا سا وہ بھیگی پلکیں جھکی جھکی سی وہ نیلے نینا امبر کے جسے […]
ڈاکٹر سفینہ
شعبہ اردو۔ دہلی یونیورسٹی۔ 110007۔ فون: 9136437866
سورج کی سہیلی

وہ پھول چہرہ کھلا کھلا سا
وہ بھیگی پلکیں جھکی جھکی سی
وہ نیلے نینا امبر کے جسے
وہ آب زر سے نکلی نہا کے
تاش کے کپڑے پہنے ہے اُس نے
کوہِ طور کا کاجل لگائے
سرسوں کے پھولوں کے گہنے سجائے
خاور کے زینوں سے دیدار دیتی
مسکان اُس کی ہمیں مار دیتی
کرنوں کے گھو نگٹس سے کبھی جھانکتی وہ
دھنک کی چنریا کبھی کاڑھتی وہ
زلفیں جب اپنی لہرا کے چلتی
بدلی کی چادر وہ تان دیتی
سورج کی رمق چہرے پر اُس کے
رخسار کو اس کے گل رنگ کرتی
معصوم چہرہ شرارت بھی اُس میں
سورج سے باتیں وہ کرتی مزے میں

 

Share