A Shah-e-Mohtarim | اے شہِ محترم ۔۔۔ شاعرہ: ممتاز ملک

ممتاز ملک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف پختہ کار شاعرہ ہیں بلکہ حالاتِ حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والی کالم نگار، قلم کار، نعت خواں اورآن دیسی ٹی […]


ممتاز ملک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف پختہ کار شاعرہ ہیں بلکہ حالاتِ حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والی کالم نگار، قلم کار، نعت خواں اورآن دیسی ٹی وی اورویب ٹی وی فرانس کے پروگرام ’’انداز فکر‘‘ کی میزبان بھی ہیں ۔ وہ کوٹیشنز بھی لکھتی ہیں اور افسانوں اور کہانیوں کی دنیا بھی آباد رکھتی ہیں۔ انہیں دنیا بھر میں مختلف اشاعتی فورمز پر پڑھا جاتا ہے۔ ’’ریختہ‘‘اور ’’اردو پوائنٹ‘‘ سمیت کئی ویب سائٹس پر ان کا کلام موجود ہے۔ان گنت نیوز ویب سائٹس پر ان کے کالم شائع ہوتے ہیں۔ ان کی اب تک تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’مدت ہوئی عورت ہوئے‘‘ 2011ء میں شائع ہوا۔ دوسرا شعری مجموعہ ’’میرے دل کا قلندر بولے‘‘ 2014ء میں منصہءِ شہود پر آیا جبکہ ان کے کالموں کا مجموعہ ’’سچ تو یہ ہے‘‘ 2016ء میں بامِ اشاعت تک پہنچا۔
Mumtaz Malik, 79 Avenue de Rosny, 93250 Villemomble, Paris- France
ای میل: mumtazmalik222@gmail.com, بلاگ: MumtazMalikParis.BlogSpot.com


اس کتاب کو یونیکوڈ میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

Viewers: 156
Share